4 ستمبر 2013 - 19:30
کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کی تیاری

پاکستان کے وزیرداخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک دو دن میں آپریشن شروع ہوجائے گا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، گورنر ہاؤس میں تفصیلی مشاورت کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا کو بتایا کہ دو دن کی تفصیلی مشاورت کے بعد سب کی طرف سے یہ واضح پیغام ملا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے کارروائی ہونی چاہیئے۔چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے اور یہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے ۔ وزیر داخلہ نے کراچی میں قیام امن کی کوششوں کو وفاق اور صوبے کیلئے بڑا امتحان قرار دیا۔

.......

/169